کوورنا قوانین کی خلاف ورزی: دبئی سول ایوی ایشن کا پی آئی اے پر بھاری جرمانہ عائد
اسلام آباد: دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن پی آئی اےپر کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی پر تین لاکھ 20 ہزار40 درہم کا جرمانہ عائد کردیا ہے-
باغی ٹی وی : دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو کووڈ 19 قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 لاکھ 20 ہزار40 درہم کا جرمانہ عائد کردیا جو کہ پاکستانی روپیوں میں کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے-
دادو آتشزدگی واقعہ: وزیر اعلیٰ سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ…
دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 11 اپریل 2022 کوجرمانے کی ادائیگی کا مراسلہ جاری کیا مراسلے کے مطابق 28 مارچ کے واقعے پرجاری نوٹس کے جواب میں 30 دن کے دوران پی آئی اے کو اپیل کا حق دیا گیا۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ دو مسافروں پر جرمانے کی رقم 3 لاکھ 20 ہزار جبکہ متفق جرمانہ 40 یو اے ای درہم ہے جرمانے کی ادائیگی بذریعہ کیش یا چیک دبئی سی اے اے فنانشل افئیرزسیکشن میں کی جائےپی آئی اے کی جانب سے 28 مارچ 2022 کو کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
اسکائی ونگزاور ایئر کرافٹ آپریٹرز اینڈ اورنز ایسوسی ایشنز کی خواجہ سعد رفیق کو ہر ممکن تعاون کی یقین…
مراسلے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سےایک سال میں دوسری بار قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔ ماضی میں بھی ایئرلائن کی جانب سے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے-