ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم نے علی الصبح شہر میں سبزی منڈی کا اچانک دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائزہ لیا جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی بھی چیک کی۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے سبزی و فروٹ کی قیمتوں میں استحکام کو اچانک معائنہ کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے اور منڈی میں بولی کی مانیٹرنگ کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کے لئے ریلیف کی بنیاد کو مستحکم رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آڑھتی حضرات اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مفاد عامہ کے پیش نظر منڈی میں بولی کا عمل کم از کم قیمتوں کے تعین کی بنیاد ہے۔