لاہور: حکومت دن رات ڈینگی وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوشاں اور محکمہ صحت کے حکام اسے مذاق سمجھ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی شامت آگئی، ڈی سی لاہور نے ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں لیسکوکا اہم اعلان
ذرائع کے مطابق لاہور کے افسران کی غلطی کی وجہ سے شہر میں ڈینگی نے پھر ڈیرے ڈال لئے ہیں، ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں,ذرائع کے مطابق ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ڈی سی لاہورصالحہ سعید کا کہنا ہے کہ جو افسران غفلت برتیں گے، ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔