بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا پر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے متعلق ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ اگر یہ فلم 2020ء میں بنتی تو اس فلم کا امریش پوری کا بولا گیا آخری مشہور ترین ڈائیلاگ کیا ہوتا؟
باغی ٹی وی : بھارتی خبررساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں امریش پوری کا کردار نبھانے والی اداکارہ کاجول نے اپنی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے کامیاب 25 سال منا رہی ہیں –
Raj & Simran!
2 people, 1 film, 25 years and the love doesn't stop coming in!I am truly grateful to all the people who made it what it is today.. a phenomenon and a part of their own history. The fans! Big shoutout to all of you♥️#25YearsOfDDLJ @yrf@iamsrk #AdityaChopra pic.twitter.com/ikkKFef6F1
— Kajol (@itsKajolD) October 20, 2020
اس موقع پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنےمداحوں کو بتایا کہ اگر اُن کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بنتی تو فلم کا مشہور ترین آخری ڈائیلاگ کیا ہونا تھا۔
کاجول نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک کارٹونک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں فلم کے آخری ٹرین والے سین کو دکھایا گیا ہے لائف بوائے کے اشتہار کا اشتراک کرتے ہوئے کاجول نے امریش پوری کے مکالمے پر روشنی ڈالی –
Ja virus ja, jeene de humein apni zindagi.#25YearsOfDDLJ #dothelifebuoy #hforhandwashing @lifebuoysoap pic.twitter.com/C3zwebCr4z
— Kajol (@itsKajolD) October 22, 2020
کارٹونک تصویر میں راج (شاہ رُخ خان) اپنا ہاتھ بڑ ھا کر سِمرن ( کاجول ) سے کہہ رہا ہے کہ ’سمرن ہاتھ دو، جبکہ سمرن جواب میں راج کو کہہ رہی ہے نہیں پہلے ہاتھ دھو۔
کاجول تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں کورونا وائرس سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جا وائرس جا، جینے دے ہمیں اپنی زندگی۔
واضح رہے کہ فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ سینما گھروں میں طویل عرصے تک چلنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک فلم ہے ادتیہ چوپڑا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر تباہی مچادی تھی اور 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔








