اوکاڑہ : لاہور کے ہوٹلوں کوسپلائی ہونے والا مردہ گائے کاگوشت برآمد،ملزم گرفتار
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)لاہور کے ہوٹلوں کوسپلائی ہونے والا مردہ گائے کاگوشت برآمد،ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیاء اللہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری LEF3047 میں 425 کلو مردہ گائے کا گوشت لاہور کے ہوٹلوں میں سپلائی کرنے کیلئے لے جایا جا رہا تھا اسسٹنٹ کمشنر رینالہ اورمحکمہ لائیو سٹاک نے پل جوڑیاں کے قریب بروقت کاروائی کرتے ہوئے 425کلومردہ گائے کا گوشت برآمد کرلیا. ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ صدر رینالہ میں مقدمہ درج کر دیاگیا.