برطانیہ کو انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع دے دی

0
107

برسلز: بورس جانسن کی حکمت عملی بھی کام نہ آئی ،یورپی یونین نے برطانیہ کو انخلا کے لیے 31 جنوری 2020 تک توسیع دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین سے انخلا کے لیے 31 جنوری تک توسیع کرنے کی برطانوی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔

ہاتھی بھی قحط سالی کا شکار55 مرگئے

ڈونلڈ ٹسک کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ سال 31 جنوری سے قبل برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دیتی ہے تو برطانیہ ڈیڈ لائن سے قبل بھی یورپی یونین سے نکل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو 31 جنوری تک مہلت دینے کا فیصلہ یورپی یونین کے ڈپلومیٹس کے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

بیوی گھر سے کیوں بھاگ گئی؟

واضح رہے کہ برطانیہ کو 31 اکتوبر تک یورپی یونین سے نکل جانا تھا تاہم ڈیڈ لائن سے تین روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی درخواست پر تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔دوسری طرف بعض برطانوی حکام نے یورپی یونین سے نکلے کی سخت مخالفت کردی ہے

28-اکتوبرکرکٹ کی تاریخ کا اہم دن

Leave a reply