ڈیل یا کچھ اور۔ ن لیگی اہم شخصیت بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار

اسلام آباد:ڈیل یا کچھ اور۔ ن لیگی اہم شخصیت بیرون ملک اڑان بھرنے کو تیار،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے بعد اب ان کی امریکہ روانگی کی اطلاعات آرہی ہیں‌

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بہت جلد امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔ وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو 15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی منظوری دی تھی۔ شاہد خاقان عباسی نے امریکا جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی ۔کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ امریکا جانے کی اجازت ون ٹائم اور 15 دن کیلئے ہوگی جس کا اطلاق اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی ہمشیرہ اور بہنوئی کو کورونا ہے اور وہ علیل ہیں۔ ان کی عیادت کیلئے امریکا جانا ہے۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بعض حلقے اسے حکومت کی طرف سے ڈیل اورڈھیل قراردے رہے ہیں‌، ان کا دعویٰ ہےکہ اب نوازشریف کے ساتھیوں‌ کو علم ہوگیا ہےکہ نوازشریف اب سسٹم سے آؤٹ ہیں لٰہذا اب ان کواپنی سیاست کوبچانا چاہیے

Comments are closed.