شخصیات سے زیادہ ریاست عزیز:چارن لیگی سینیٹرز کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت "گل اندروں مُک گئی”

0
44

اسلام آباد:شخصیات سے زیادہ ریاست عزیز:چارن لیگی سینیٹرز کی مشاورتی اجلاس میں عدم شرکت :اندرکی کہانی بتاگئی ،اطلاعات کے مطابق لیگی سینیٹرز کے مشاورتی اجلاس کے دوران 4 سینیٹرز کی عدم شرکت کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن سے قبل ن لیگ کو پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے ن لیگ کے سینیٹرز کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اس اجلاس کے دوران 4 لیگی سینیٹرز غائب رہے۔ سینیٹر دلاور خان، کامران مائیکل، نزہت آپا اور سینیٹر شاہین خالد بٹ نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس صورتحال کو ن لیگ کیلئے پریشان کن قرار دیا جا رہا ہے،

جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ن لیگ نے چئیرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چئیرمین کیلئے جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا 12مارچ کو دوپہر میں کیا جائے گا ، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی ،

جس کے بعد 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ، جب کہ 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا

دوسری طرف خالد شاہین بٹ نے امریکہ سے یہ پیغام بھیجا ہےکہ وہ پاکستان آرہے ہیں اوراپنا ووٹ کاسٹ کریں‌گے

Leave a reply