ہیڈ پنجند :14اگست، پرائیوٹ کشتیاں،سیاحوں کے لیے موت کا جال
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ہیڈ پنجند :14اگست، پرائیوٹ کشتیاں،سیاحوں کے لیے موت کا جال
تفصیلات کے مطابق، ہیڈ پنجند میں پرائیویٹ کشتیاں چلانے والے ملاحوں کے پاس لائف جیکٹس جیسے ضروری حفاظتی سامان کانام ونشان تک نہیں ہے،بغیر تربیت یافتہ ملاح بغیر کسی حفاظتی انتظام کے سیاحوں کو کشتیاں میں بیٹھا کر دریا میں لے جاتے ہیں۔
محکمہ ایریگیشن اور ہیڈ ورکس کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ غیر قانونی سرگرمی جاری ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے حادثات ہو چکے ہیں جن میں سیاح ڈوب کر اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
حکومت پنجاب نے ہیڈ پنجند میں کشتی رانی پر پابندی لگائی ہوئی ہے، لیکن ہیڈ پنجند ورکس اور محکمہ ایریگیشن کی مبینہ ملی بھگت اور رشوت کے عوض یہ غیر قانونی سرگرمی جاری ہے۔
شہریوں محمد رفیق، محمد زاہد، عبداللہ، عبدالصمد اور محمد عارف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیڈ پنجند میں پرائیویٹ کشتیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور سیاحوں کی جانوں کو بچائیں۔