اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بل کو عدالت میں چیلنج کرنے کے فیصلے کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے بھی مشاورت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل قومی سلامتی کے خلاف ہے، متنازع بل کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا،حکومت نےسینیٹ میں دھوکادہی سے بل کو منظور کرایا ،اسٹیٹ بینک بل تسلیم نہیں کرتے، عدالت میں چیلنج کریں گے۔

گذشتہ روز سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینیٹ میں منظور کیا گیا تھا ، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل وزیرخزانہ شوکت ترین نےایوان میں پیش کیا ۔ترمیمی بل کے حق میں 44 اور مخالفت میں 43ووٹ آئے، چیئرمین سینیٹ کے ووٹ نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

 

 

یاد رہے کہ سینیٹ میں‌ اسٹیٹ بینک ترامیمی بل کی منظوری کو ن لیگ نے سینیٹ میں‌قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی انڈرسٹینڈنگ قراردیا اور اس حوالے سے مصدق ملک نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کمال ہے کہ کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کا بِل پیش ہوا۔ قائدِ حزبِ اختلاف یوسف رضا گیلانی غائب۔ ایک ووٹ، یعنی گیلانی صاحب کا ووٹ کم ہونے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے کا بل منظور کرلیا گیا۔ اور ان کو قائدِ اختلاف بنانے والے اور اپوزیشن بنچ پہ بیٹھنے والے سینیٹرز کی بل کی والہانا حمایت

 

 

Shares: