اسلام آباد : عوام کے دل کی آواز : دوہری شہریت کے حامل افراد پر پارلیمنٹ کا حصہ بننے پر پابندی لگانےکا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے دوہری شہریت کے حامل افراد پر پارلیمنٹ کا حصہ بننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم کی جائے گی، ترمیم سے دوہری شہریت والوں کیلئے الیکشن جیتے کے بعد دوہری شہریت چھوڑنا لازم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک نئی آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دوہری شہریت کے حامل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیلئے آئین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی دارالحکومت سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کا مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ سے بھی منظور کروایا جائے گا۔ ترمیم کے بعد دوہری شہریت رکھنے والا الیکشن جیتنے کے بعد اپنی نشست یا غیرملکی شہریت دونوں میں سے ایک چھوڑنے کا فیصلہ کرے گا۔مجوزہ ترمیم کے مطابق کہ الیکشن لڑنے کیلئے دوہری شہریت ترک کرنا لازمی نہیں ہوگا۔
یاد رہے سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے دوہری شہریت کے حامل خصوصی معاونین اور وزیر اعظم کے ایک مشیر کی تقرری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے اور مطلوبہ عہدوں پر تقرری کے نوٹیفکیشن کو واپس لینے کے لیے دوبارہ درخواست دائرکردی گئی ہے۔ یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے 30 جولائی کو مسترد ہونے والی درخواست کے خلاف اپیل ہے۔