کے پی حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے دل جیت لیے:ملازمین کو بلاسود قرض دینے کا فیصلہ

0
41

پشاور : کے پی حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے دل جیت لیے:ملازمین کو بلاسود قرض دینے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کوبلاسود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سود سے پاک آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی اسکیم تیار کر لی۔

سرکاری ملازمین کو گھرکی تعمیر، گاڑی اور موٹرسائیکل خریدنےکیلئےقرض دیاجائےگا، اسکیل ایک سےگریڈ 17 تک ملازمین قرض لےسکتےہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق گریڈ 17سےاوپرکےملازمین صرف گاڑی خریدنےکیلئےقرض لےسکتےہیں جنہیں 8 ہزارسےلےکرڈھائی لاکھ روپےتک قرض دیاجائےگا۔

Leave a reply