اسلام آباد: حکومت پاکستان کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں اورمیڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق ‏افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے لئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔‏ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں۔ وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی۔

حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کےتحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس حوالے سے اقدامات کردیئے ہیں

یہ بھی یادر ہے کہ اس وقت افغانستان کی صورت حال بڑی تیزی سے بدل رہی ہے اور آخری اطلاعات تک افغان طالبان کابل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ،

ان حالات میں افغانستان میں پھنسے غیرملکی بھی حکومت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور اس وقت اپنی جان بخشی کے لیے تمام تراقدامات کی درخواست کررہے ہیں

Shares: