کل مسالک بورڈ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے 1 سے 10 فروری تک عشرہ بین المذاہب رواداری منانے کا اعلان کیا گیاہے۔

مولانا محمد عاصم مخدوم اور ساجد کرسٹوفر نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں دس روزہ بین المذاہب تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
کل مسالک علماء بورڈ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کے ہمراہ چیئرمین ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن ساجد کرسٹوفر نے شرکت کی۔ چیئرمین امن کمیٹی لاہور چوہدری محمد ارشد گجرسمیت
صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویثرن قاسم علی قاسمی، ملک محمد آصف ۔تنویر بھٹی، عمائنول صادق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

بقول مولانا عاصم مخدوم ،عشرہ بین المذاہب رواداری کے موقع پر تقریبات اور مختلف سیمینار منعقد ہونگےجہاں مختلف مذاہب کے نمائندگان امن کا پیغام دیں گے- انھوں نے مزید کہا کہ عشرہ روادری منانے کا مقصد فروغ امن کا پرچار ہے۔

۔ساجد کرسٹوفرنے اس موقعے پرکہا کہ امن روادری کے فروغ کے لیے مل کر کام کررہےہیں ۔ امن ہم سب کی مشترکہ ضروت ہے ۔
کل مسالک علماء بورڈ کے ساتھ مل کر فروغ امن کے لیےجدوجہد کریں گے ۔

Shares: