دسمبر ختم، اب مولانا کیا کریں؟ شیخ رشید نے دیا مولانا کو مشورہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم اپنے وسائل سے ریلوےکے1 تا 16 گریڈ ملازمین کا ایک اسکیل بڑھانا چاہتے ہیں ،وزیراعظم سے گریڈ 1تا16کے اسکیل بڑھانے کیلیےدرخواست کی ہے،عدالتی فیصلہ آنےپرریلوے کے تمام ڈی ایل اے ملازمین کوکنفرم کردیا جائے گا،شدید دھند میں بھی روزانہ 138ٹرینیں چل کر مسافروں کے معیار پر پورا اتر رہی ہیں،
پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟
وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا
پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس اسپیشل ٹرین 10جنوری تک جاری رکھنےکافیصلہ کیاہے،سڑکوں پر دھند کی وجہ سے ریلوے پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، ہم مسافروں کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے، دسمبر ختم ہو رہا ہے اب مولانا اگلے دسمبر کا انتظار کریں.