سٹیج اداکارہ دیدار جو ایک بہترین ڈانسر بھی سمجھی جاتی ہے. انہوں نے سٹیج پر اداکاری کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. جہاں دیدار کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے وہیں ان پر تنقید بھی کی جاتی ہے اور ان کو سٹیج پر فحش ڈانس کی بنیاد رکھنے والی بھی قرار دیا. تاہم اب دیدار سٹیج پر کم کام کرتی ہیں، دیادار انٹرویوز بھی بہت کم دیتی ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت ساری ہیروئیز سے متاثر ہوں لیکن ریما خان سے بے انتہا متاثر ہوں ان کی شخصیت ان کے بولنے کا انداز ،ان کے کپڑے پہننے کا انداز ، سب بہت اچھا ہے. مجھے تو لگتا
ہے کہ مجھے ریما خان کو ہر معاملے میںفالو کرنا چاہیے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری بڑی بہن نرگس بہت زیادہ اچھا ڈانس کرتی ہے اس میںکوئی شک نہیں ہے. لیکن اگر میں موازنہ کروں ریما اور نرگس کا تو مجھے ریما کا ڈانس زیادہ اچھا لگتا ہے اور وہ ایک مکمل پیکج لگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ریما ایک ربڑ کی گڑیا جیسی لگتی تھیں اور انکی شخصیت پہلے بھی سحر انگیز تھی اور آج بھی ایسا ہی ہے میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں .