ڈیپ فرائی جھینگے بنانے کی ترکیب

ڈیپ فرائی جھینگے
اجزاء:
جھینگے 2عدد درمیانی سائز کے
آٹا پچیس گرام
پانی حسب ضرورت
سویا ساس 1 چمچ
بیکنگ پاؤڈر 3 گرام
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
جھینگوں کا چھلکا اتار لیں آٹے اوربیکنگ پاؤڈر کو پانی میں مکس کرکے پتلا سا آ میزہ بنا لیں پھر جھینگوں کو سویا سوس اور نمک لگا کر اس آمیزے میں مکس کر دیں پین میں تیل ڈال کر گرم کرکے اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر گرم گرم سرو کریں یہ ایک فرد کے لئے ہے جتنے زیادہ افراد کے لئے بنانا ہو اس حساب سے اجزاءمیں اضافہ کر دیں

Comments are closed.