دیپال پور محکمہ انہار کی غفلت اور لا پرواہی سے نہروں سے دوران بھل صفائی مین سڑک پر پھینکا جانے والا گندہ پانی حادثات کا سبب بننے لگا، دیپالپور حویلی لکھا روڈ محکمہ انہار کے دفتر کے سامنے مین سڑک پر بھل صفائی سے باہر نکالے جانے والی گندگی اور گندے پانی سے موٹر سائیکل سوار پھسلنے سے معتدد افراد زخمی ہو گئے۔دیپالپور زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 نے اسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں بیشتر سکول جانے والے بچے بھی شامل، دیپالپور شہریوں نے اعلی احکام سے محکمہ انہار کی اس مبینہ غفلت میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
دیپالپور محکمہ انہار کی مبینہ غفلت سے معتدد افراد زخمی ہوگئے محکمہ انہار کے ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی سے نہروں کی بھل صفائی مہم سے نہروں سے نکالا جانے والا گندہ پانی حویلی لکھا روڈ کی مین سڑک پر پھینکا جانے لگا ہے تو وہی گندے پانی سے تفن پھیل رہا ہے سڑکوں پر پھینکا جانے والا گندا پانی مختلف حادثات کا سبب بننے لگا ہے جس میں موٹر سائیکل سوار درجنوں افراد سمیت سکول جانے والے بچے بھی شدید زخمی ہو گئے جن کو اطلاع پر ریسکیو 1122 نے درجنوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مبینہ غفلت میں ملوث ملازمین کے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اشتیاق احمد جٹ باغی نیوز ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔