اداکارہ دیپیکا پاڈوکون جن کوفرح خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم اوم شانتی اوم میں پہلی بار ہیروئین بننے کا موقع ملا۔ اس فلم کے بعد تو جیسے دیپیکا کی قسمت ہی کھل گئی ہو۔ انہوں نے اپنے پندراں سالہ کیرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔اداکارہ اپنی بہترین اداکاری پر کافی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنی کونسی فلم بہت زیادہ پسند ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو اپنی فلم پیکو بہت زیادہ پسند ہے وہ کردار ان کی ذاتی زندگی کے کافی قریب ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کو کرنے کے لئے انہوں نے بہت زیادہ انرجی لگائی تھی اور اس کردار کی جو عمر دکھائی گئی ہے فلم میں، میں ٓٹھیک آج اسی عمر میں ہوں۔ دیپیکا نے کہا کہ میں نے ٓآج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں دل سے کئے ہیں اور ہر فلم میرے دل کے قریب ہے لیکن پیکو کے ساتھ کچھ الگ قسم کی یادیں وابستہ ہیں اس لئے یہ ہمیشہ ہی میری فیورٹ فلم رہے گی۔ اداکارہ نے یہ تک کہا کہ اس فلم میں دو بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا جو کہ کسی خوش نصیبی سے کم نہیں ہے فلم میں امتیابھ بچن اور عرفان خان کے ساتھ کام کرنا یقینا یادگار ہے۔