دیپیکا پڈوکون بن گئیں پولیس والی

0
40

بالی وڈ‌ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کا حال ہی میں روہت شیٹی کی فلم سرکس میں گانا کرنٹ‌لگا رہے ریلیز ہوا ہے نے دھوم مچا دی ہے . دیپیکا پڈوکون کے بارے میں روہت شیٹی نے کہا ہے کہ میری فلم سنگھم اگین میں دیپیکا پڈوکون ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گی . انہوں نے کہا کہ عموما ہوتا یہ ہےکہ مرد ہی پولیس والے بن کر ایکشن کرتے ہیں لیکن سنگھم اگین میں دیپیکا بھی پولیس والی بن کر ایکشن کردار کرتی نظر آئیں گی. روہت شیٹی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے سنگھم کی پہلی فلموں کا پسند کیا گیا ہے اسی طرح‌سے سنگھم اگین کو بھی پسند کیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کرنٹ لگا رہے ایک آئٹم سانگ ہے جسے بہت ہی خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے. دیپیکا کی

صلاحیتوں سے کسی کو بھی انکار نہیں‌ہو سکتا . اس لئے مجھے یقین ہے کہ یہ پولیس والی خاتون کا کردار بہت ہی خوبصورت طریقے سے نبھا لیں گی. یاد رہے کہ سنگھم اگین میں دیپیکا کے ساتھ اجے دیوگن ہوں گے اس فلم کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہو گی اور روہٹ‌شیٹی کا دعوی ہے کہ اس فلم کو بھی پہلے کی طرح بہت زیادہ پسند کیا جائیگا .ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیپیکا اور اجے کو ایک ساتھ بھی پسند کیا جائیگا.

Leave a reply