بالی وڈ فلم دھوم سیریز کے چوتھے سیکوئل میں اب دپیکا پڈوکون ولن کے روپ میں دکھائی دے سکتی ہیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر یش راج فلمز کی دھوم سیریز کے چوتھے سیکوئل میں دکھائی دیں گی۔
واضح رہے کہ پہلی فلم میں ایشا دیول، دوسری فلم میں ایشوریا رائے جبکہ تیسری فلم میں کترینہ کیف ولن کے ساتھ معاون کردار میں دکھائی دے چکی ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے روایتی طور پر مردوں کے لیڈ ولن کردار اب کسی خاتون اداکارہ کو دیا جاسکتا ہے۔
بالی وڈ کامیاب سیریز فلموں میں سے ایک دھوم کے چوتھے سیکوئل میں اب دپیکا پڈوکون ولن کے روپ میں دکھائی دے سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی ولن میں اس سیریز میں بالترتیب جان ابراہم، ہرتھک روشن اور عامر خان نظر آئے تھے۔
خیال رہے کہ مذکورہ سیکوئل میں ابھیشیک بچن ہیرو کے روپ میں دکھائی دیے اور یہ فلمیں ان کے کیریئر کی بہترین فلمیں بھی ثابت ہوئی ہیں، تاہم مداحوں کی جانب سے ان فلمز میں سب سے زیادہ ولن کے کردار کو ہی پسند کیا جاتا رہا ہے۔
دیپیکا کے مذکورہ پروجیکٹ سے متعلق ابھی تصدیق بھی نہیں ہوسکی ہے کیونکہ وہ اس وقت شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔