دیپیکا پڈوکون انڈین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کا کیریئر ڈیڑھ دہائی سے زیادہ پر محیط ہے۔ انہوں نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر فلم انڈسٹری میں بڑا مقام بنایا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن اشتہارات، ماڈلنگ، اور بیک گراؤنڈ ڈانسنگ سے شروعات کی۔ انہٰیں میجر بریک تھرو فرح خان کی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ٹائٹلر رول سے ملا۔ دیپیکا پڈوکون نے چنئی ایکسپریس، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت ، چھپاک اور پیکو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی. اداکارہ نے پروڈکشن میں قدم رکھا اوربہترین فلمیں بنائیں.حال ہی میں دیپیکا نے ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اوم شانتی اوم میں کردار کیسے ملا ، اداکارہ بتاتی ہیں کہ فرح خان نے میرا

تصاویری شوٹ دیکھا شاہ رخ خان جو ان دنوں چک دے انڈیا فلم کررہے تھے انہیں میری تصویریں بھیج کر کہا کہ یہ وہ چہرہ ہے جسے میں ڈھونڈ رہی تھی . شاہ رخ خان نے کہا کہ آپ کا فیصلہ درست ہے آپ اس لڑکی کو کاسٹ کر لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یوں مجھے یہ رول ملا. دیپیکا نے کہا کہ میرے لئے خوشی کی یہ بات تھی کہ میں ہندوستان کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ہندوستان کی سب سے بڑی خاتون ہدایت کاروں میں سے ایک کے ساتھ کام کرنے جا رہی تھی.یاد رہے کہ دیپیکا اور شاہ رخ اوم شانتی اوم کے علاوہ چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں بھی کام کر چکے ہیں اور مزید بھی یہ دونوں پٹھان اور ایٹلی میں نظر آئیں گے.

Shares: