دیپیکا پڈوکون بالی وڈ کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے2007 میں ریلیز ہونے والی فلم اوم شانتی اوم سے ہندی سنیما میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. دیپیکا نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر کم ہی عرصے میں شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لی . انہوں نے یہ جوانی ہے دیوانی، رام لیلا ، چنئی ایکسپریس، فائنڈنگ فینی، باجی راؤ مستانی، پدماوت ویدگر فلموں میں اداکاری کرکے ناقدین اور شائقین کے دل جیت لئے. دیپیکا اکثر اپنی ذات اور شخصیت کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں.حال ہی میں انہوں نے بتایا ہےکہ وہ بچپن میں‌کیسی تھیں. انہوں نے بتایا کہ وہ ایک شرمیلی بچی تھیں، انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح سےچھوٹی عمر میں ہی اداکار بننے کاخواب دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان

بچوں میں سے نہیں ہیں جنہوں نے آئینے کے سامنے اداکاری کی مشق کی بلکہ وہ انتہائی شرمیلی اور خوددار تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے والدین کے ساتھ تھیٹر جاتی تھی تو میں محسوس کرتی تھی کہ ایک دن میں اس جگہ پر ضرور ہوں گی. یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی ، فلم پٹھان کے ٹیزرز نے شائقین کے دل جیت لئےہیں دیکھنا یہ ہے کہ دیپیکا اور شاہ رخ کی یہ فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے.

Shares: