سالِ نو 2021 کے موقع پر بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی تمام سوشل میڈیا پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں-

باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دپیکا پڈوکون جو سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں انہوں نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹس ڈیلیٹ کردی۔

دیپیکا پڈوکون نے سال نو کے موقع پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں-

ابتدائی طور پر دپیکا پڈوکون کی جانب سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اور صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے تھے کہ آخر اداکارہ نے ایسا کیوں کیا؟

اکثر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید دپیکا پڈوکون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوگئے ہیں۔

بعدازاں دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آڈیو ڈائری کا آغاز کیا اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔


انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ میری آڈیو ڈائری میں خوش آمدید، جو میرے خیالات اور احساسات کا ریکارڈ ہے-
https://www.instagram.com/p/CJfiMikHv54/?igshid=1a5egly48c1x1
دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ‘سب کے لیے 2020 غیر یقینی سال تھا لیکن میرے لیے یہ سال تشکر اور موجود رہنے سے متعلق بھی تھا’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2021 میں، میں خود کے لیے اور دوسروں کے لیے اچھی صحت اور ذہنی سکون کی خواہش کرسکتی ہوں، نیا سال مبارک۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر دپیکا پڈوکون کے 5 کروڑ 25 لاکھ اور ٹوئٹر پر 2 کروڑ 77 لاکھ فالوورز ہیں۔

وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی تھیں اور اپنی ہر فلم کی اینورسری پر وہ سوشل میڈیا پر اس کی مناسبت سے تصاویر بھی پوسٹ کرتی تھیں۔


دپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آڈیو ڈائری کا آغاز کیا اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

Shares: