راولپنڈی، اسلام آباد میں علی الصبح موسلا دھار بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے، شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی کے بعد مختلف مقامات پر نالہ لئی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گیا۔

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں رات گئے سے 190 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گولڑہ میں 102، چکلالہ 72 اور شمس آباد میں 188 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،شدید بارش کے بعد نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 16 فٹ جبکہ گوالمنڈی پر 13 فٹ تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد کے مین پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے دوران پیش آیاپولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،گیارہ فٹ اونچی اور تقریبا 100 فٹ لمبی دیوار گری ہے، یہ یاک زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار تھی جس کی آڑ میں مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا گرنے والی دیوارکے ملبے سے 4 مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ژوب حملہ: دہشتگردوں کے امریکی ہتھیار اور سامان استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا

پولیس بتانا ہےکہ بارش کے دوران تھانہ کھنہ کے علاقے محمد ٹاؤن دیوار گرنے سے 11 سالہ بچی بھی جاں بحق ہوگئی۔

دوسری جانب شدید بارش کے بعد کمشنر راولپنڈی نے نالہ لئی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے ٹیمیں مشینری کے ساتھ موجود ہیں تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں، شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور اسپتالوں کی ایمرجنسیز کو بھی الرٹ کیا گیا ہے طوفانی بارش کے بعد پاک فوج کے دستے نالہ لئی پہنچ گئے ہیں اور کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر کٹاریاں اور گوالمنڈی سے شہریوں کا انخلا شروع کردیا گیا ہے رین ایمرجنسی کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو نالہ لئی پر تعینات کردیا گیا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود رہے گی۔

دوسری ترجمان ریسکیو 1122کا کہنا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی میں بارش کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے ریسکیو اہلکار نالہ لئی کے اطراف تعینات کر دیئے گئے، ٹیمیں کٹاریاں، گوالمنڈی، سواں پل اوردیگر نشیبی علاقوں میں موجود ہیں ریسکیو 1122 ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔

شمالی کوریا نے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کر دیا

علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہےکہ راولپنڈی میں بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں، ٹریفک عملے کو بارش کے دوران ڈرائیوروں کی مدد کو یقینی بنانےکی ہدایات کی گئی ہیں چیف ٹریفک آفیسر مری نے بھی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لفٹرز اور بریک ڈاونز پیٹرولنگ حالت میں رہیں، شہریوں اور سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلو چستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ میں میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، تھرپارکر، خیرپور اور گرد و نواح میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،ویڈیو

راولپنڈی میں شدید بارش: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کا حکم
راولپنڈی میں شدید بارش: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کر دیں محسن نقوی نے شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کا حکم دیا اور کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے فی الفور تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بارشی پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں نالہ لئی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ نکاسی آب کا عمل مکمل کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں دیوار گرنے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جانبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی جانوں کا نقصان افسوسناک ہے، بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی-

وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ خان کا گولڑہ موڑ، پشاور روڈ پر بارش کی وجہ سے دیوار گرنے کے حادثے میں 12 افرد کے جانبحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہا کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے،وزیرِ داخلہ نے لواحقین سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ،وزیر داخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو زخمیوں کو تمام تر امداد فراہم کرنے اور بارشوں کے دوران ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی-

Shares: