توشہ خانہ کیس،عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا

تمام تر سوالات اہمیت کے حامل ہیں جن کا جواب آنا ضروری تھا
0
23
tosha imran

اسلام آباد ہائیکورٹ ، توشہ خانہ فوجداری کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، نہ ٹرائل رکا نہ جج تبدیل ، اب ٹرائل کورٹ کل سے ٹرائل آگے بڑھائے گی دو گواہوں کے بیانات ہوں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے آٹھ جولائی کو سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی ٹرائل کورٹ نے 8 جولائی کو کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ سنایا اس عدالت نے ٹرائل کورٹ کو سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا اس عدالت نے ٹرائل کورٹ کو آٹھ سوالات کے جوابات دینے کا بھی کہا تھا عدالتی حکم کے مطابق ہمارے تمام سوالات کا جواب بھی نہیں دیا گیا تمام تر سوالات اہمیت کے حامل ہیں جن کا جواب آنا ضروری تھا، ہمارا اعتراض یہ بھی ہے کہ مجاز اتھارٹی نے کمپلینٹ فائل نہیں کی عدالت نے 8 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا اور 15منٹ بعد سنا دیا الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل کے 15 منٹ بعد ہی فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں آئندہ سماعت کب ہونی ہے؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے ہائیکورٹ کیس دوسری ٹرائل کورٹ بھیجے تو دوسری عدالت کو بھیجتی ہے ، ایک جج جو اپنا مائنڈواضح کر چکا ہو اسے دوبارہ کیس نہیں بھیجا جاتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

ٹرائل کورٹ نے آٹھ جولائی کو توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ دیا تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس کے ٹرائل پر حکم امتناعی دینے کی بھی استدعا کر رکھی ہے

Leave a reply