خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی تباہی ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

0
45
balochistan

سوات کے علاقے بریکوٹ میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی۔پولیس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب تحصیل شکئی رابوت میں پیش امام کے حجرہ کی چھت گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح باجوڑ میں بارش سے خستہ حال مکان کے ایک کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں گیلے میں پیش آیا ، چھت گرنے کے نتیجے میں تین خواتین اور چار بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے 2 خواتین نے دم توڑ دیا۔خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہو گئی،46 زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعثم درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

Leave a reply