مختلف شہروں میں خوشحالی کے نئے دور کا آگاز ہوگا ، کمشنر کا دعوی

0
54

حافظ آبادکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت ریجنل اکنامک گروتھ سٹریٹیجی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان،چیئر مین پی وی ٹی سی میجر ریٹائرڈ شاہ نواز،چیئر مین پنجاب ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر فیصل احمد نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گوجرانوالہ،سیلاکوٹ اور گجرات کی یونیور سٹیوں کے چانسلرز،وائس چانسلرز اور چیمبر آف کامرس کے صدور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلا سسے خطاب کرتے ہوئے کمشنر زوالفقار احمد گھمن کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں سے ڈویژن بھر میں تعمیر و ترقی،معاشی و صنعتی خوشحالی کے ایک نئے دور ک آگاز ہو گا انکا کہنا تھا کہ 79ارب کی لاگت سے ڈویژن بھر میں سڑکوں کے ۔228منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے انکا کہنا تھا کہ 160ارب کی لاگت سے اے ڈی پی اور پی ایس ڈی پی کے تحت386منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔گوجرانوالہ،حافظ آباد اور سیالکوٹ میں یونیورسٹیوں کے قیام کے لیے فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپیکس کمیٹی،سٹیرنگ کمیٹی اور پی ایم آئی یو کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان نے ڈویژن میں چارSKILLآف ایکسی لینس بنانے کا بھی اعلان کیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ عالم چوک گوجرانوالہ تا کوٹ سرور موٹر وے انٹر چینج،جی ٹی روڑ سے ایمن آباد،لاہور سیلاکوٹ موٹر وے اور سیلاکوٹ،کھاریاں موٹر وے بنائی جا ئیگی۔کمشنر نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ایکسپو سنٹرکے قیام اور گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بھی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے

Leave a reply