امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کر نے کی پیشکش نمایاں کامیابی ہے،ایم شاہ زید

0
74

امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کر نے کی پیشکش نمایاں کامیابی ہے،ایم شاہ زید

لاہور ۔ 23 جولائی(اے پی پی )تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما ایم شاہ زید خا ن نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرامریکہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کر نے کی پیشکش کر نا بڑی کامیابی ہے،دورہ امریکہ سے پاکستان اورامریکہ کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے،پاکستان کو دنیا میں تنہاکرنے کی کوششیں کر نے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کر نے کی پیشکش کر نا بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو پوری دنیا میں جو مقام دلانے کا وعدہ کیا تھا وہ پورا ہونے جارہا ہے، وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کو یقین دلایاکہ پاکستان خطے کے امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی امنگوں کے عین مطابق امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، آرمی چیف کا وزیراعظم کے ہمراہ ہونا ایک واضح پیغام ہے کہ ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے داخلی اور خارجی محاذ پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہیں ،باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دوطرفہ پاک امریکہ تعلقات اشد ضروری تھے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ امر یکہ بہت اہم تھا جس کے لیے حکومت کی جانب سے انتھک محنت کی گئی ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply