عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو جیسے اجاگر کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ثوبیہ کمال خان

0
71

عمران خان نے دورہ امریکہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں اجاگر کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،ثوبیہ کمال خان

لاہور ۔ 23 جولائی(اے پی پی ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو جس انداز میں اجاگر کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہارکرنا پاکستان کی سفارتی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سے پاکستان اور امریکہ میں تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے خون سے تحریک آزادی کی شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں ،کشمیری صرف اور صرف پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اْ ن کو اْ ن کی مرضی کے مطابق آزادی دینا ہو گی، کشمیریوں نے سب سے پہلے 19جولائی 1947ء کو پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی وہ اس عظیم مقصد کی تکمیل کےلئے پون صدی سے جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ، اب تک لاکھوں کشمیری اس راہ میں شہید ہوچکے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ مضبوط پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا،کشمیریوں کی واحد اور آخری منزل پاکستان ہی ہے، معاشی، دفاعی اور سیاسی اعتبار سے مضبوط پاکستان ہی عالمی برادری کو مجبور کرسکتا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کےلئے بھارت پر دبا ءوڈالیں ، کلبھوشن یادیو جاسوس کیس میں شکست سے بھار ت دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے اور عالمی برادری جان چکی ہے کہ خطے کے امن کو تہہ وبالا کرنے میں بھارتی عناصر شامل ہیں ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply