دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاق کو دھمکی

ہماری وفاقی حکومت سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں
0
40
CM

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے فوری طورپر نیا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ لانے کا مطالبہ کر دیا۔

ایک بیان میں عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وفاق نے بلوچستان کے ساتھ وعدے وفا نہ کرنےکی روایت برقرار رکھی، 30 جون تک نہ پی پی ایل کے واجبات ملے نہ این ایف سی کا پورا شیئر مل سکا وفاقی حکومت سے خیرات نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے اور نہ ہی سخت رد عمل پر مجبورکیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہےوزیراعظم کے اعلان کے باوجود 30 جون تک بلوچستان کو نہ تو پی پی ایل کے واجبات اور نہ ہی این ایف سی کا پورا شئیر مل سکا خزانہ ڈویژن اور پی پی ایل بورڈ کی جانب سے وزیراعظم کے اعلان کو ہوا میں اڑا دیا گیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ وزیراعظم کی باتوں اور وعدوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،قائم مقام صدر کاعالمی پارلیمانوں سے رابطے کیلئے خط …

عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ہماری وفاقی حکومت سے کوئی ذاتی پرخاش نہیں،ہم نے این ای سی اور وفاقی بجٹ کا بائیکاٹ بھی وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مجبور ہو کر کیا، وزیراعظم نے بلوچستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے مالی مسائل کے حل کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی ، ہم نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے 11 نکات پر مبنی اپنا مؤقف بھی بھیجا پی پی ایل اور این ایف سی شئیر کے علاوہ وفاقی منصوبوں کے لیے فنڈزکا عدم اجرا بھی ایک سنگین مسئلہ ہےبلوچستان کی قومی شاہراہیں تباہ حال ہیں وفاق میں بلوچستان کے پالیمانی نمائندے بلوچستان کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں۔

کائنات کے دو بڑے معموں کا مشاہدہ کرنے یوکلیڈ ٹیلی سکوپ روانہ

یاد رہے کہ 1973 کے آئین کی شق 160 کے مطابق صدر پاکستان مختلف طرح کے ٹیکسز اور محصولات وغیرہ سے اکھٹی ہونے والی آمدن کی تقسیم کے لیے ہر پانچ سال بعد ایک کمیشن تشکیل دیتے ہیں اس کمیشن کو قومی مالیاتی کمیشن یا نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی) کہا جاتا ہےصدر پاکستان کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن اس بات کا تعین کرتا ہے کہ وفاقی حکومت قومی آمدن سے حاصل کردہ آمدنی کا کتنا حصہ اپنے پاس رکھے گی اور کتنا حصہ صوبوں میں تقسیم کرے گی۔

چینی کمپنی علی بابا کے بانی پاکستان پہنچ گئے

Leave a reply