![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/12/images-3-10-1.jpeg)
لاہور:فوج کو بدنام کرنے یا مذاق اڑانے پر دو سال قید،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا :بل قوم اسمبلی میں جمع،اطلاعات کے مطابق مسلح افواج یا اس کے کسی بھی رکن کو بدنام کرنے یا اس کے وقار کو نقصان پہنچانےاور تمسخر اڑانے پر 2 سال قیداور 5 لاکھ روپے جرمانہ کا بل قومی اسمبلی میں جمع کروانے کے بعد اسے قانون بانے کی کوششیں جاری ہیں
پاکستان کی مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کو ارادتاً بدنام کرنے اور تمسخر کا نشانہ بنانے کو قابل سزا جرم قرار دینے کے لیے ایک بل پارلیمان کے ایوان زیریں میں یہ بل حکومتی ایم این اے جمع کرواچکے ہیں اور اب اس پرقانون سازی کے لیے کوشاں ہیں
یہ بل حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی سے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد علی خان نے منگل کو اسمبلی میں جمع کروایا۔
قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے بل کے متعلق فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2020 پیش کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے ایم این اے امجد علی خان نے کہا کہ اس کا مقصد مسلح افواج کے خلاف نفرت اور حقارت آمیز سلوک اور رویے کی روک تھام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مذکورہ ترمیم میں تعزیرات پاکستان یعنی پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) اور کریمینل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) میں 500 اے کے نام سے اضافی شق داخل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
تعزیرات پاکستان 1860 میں تجویز کردہ شق 500 اے کے الفاظ کچھ یوں ہیں: ‘جو کوئی بھی پاکستان کی مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کا اردتاً تمسخر اڑاتا ہے، یا وقار کو گزند پہنچاتا ہے، یا بدنام کرتا ہے، وہ ایسے جرم کا قصور وار ہو گا، جس کے لیے اتنی مدت کے لیے سزائے قید جو دو سال تک ہو سکتی ہے یا مع جرمانہ جو پانچ لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔