دہلی میں ایک ہی دن میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز کا نیا ریکارڈ

باغی ٹی وی : بھارت کے شہر دہلی میں ایک ہی دن میں 792 کیسز سامنے آگئے . ٹوٹل کیسز 15257 ہوگئے،

بھارت میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 7 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز بھارت، ایران کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثر 10بڑے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ صرف ایک روز میں 6977 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 845 تک پہنچ گئی۔

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار21 ہو گئی ہے۔ بھارت میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 57 ہزار721ہو گئی ہے۔
دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65,333 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 24 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یا ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 443 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

برازیل کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 593 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 8 سو سے تجاوز گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

Shares: