دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ نہیں پنپنے دیا جائے گا، کورکمانڈرکانفرنس

0
50

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس ہوئی

کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،کور کمانڈرز کو سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی کورکمانڈرز نے ملک میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا،شرکا نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے ہر ممکن تعاون اور مدد کرنے کا اظہار کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصیبت زدہ لوگوں تک پہنچنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر فارمیشنز کی تعریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی جانب سے متاثرین کے علاج اور خدمات کی تعریف کی ،آرمی چیف نے ہنگامی بنیادوں پر مواصلاتی نظام کو بحال کرنے پر آرمی انجینئرز ،ایف ڈبلیو او کو بھی سراہا آرمی چیف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماروں کے پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے بھی پاک فوج کے کردار کو سراہا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ پاک فوج متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول پر لانے کیلئے مدد اور تعمیر نو کی سرگرمیاں جاری رکھے، اجلاس میں سرحدوں پر سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا، کورکمانڈرز نے عزم کیا کہ دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ نہیں پنپنے دیا جائے گا،

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

Leave a reply