دہشت گردی کے خلاف کس کے بیانیہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،آصف زرداری نے بتا دیا

دہشت گردی کے خلاف کس کے بیانیہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،آصف زرداری نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں افواج پاکستان کے چار جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو دھرتی ماں کی ایسے بہادر بیٹوں پر فخر ہے ،

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سوات آپریشن کی طرح جنوبی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے ،نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو دھرتی دہشت گردوں سے پاک ہوتی ،دہشت گردی کے خلاف محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بیانیہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،

آصف زرداری نے شہید جوانوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہید جوانوں کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور پی پی پی چیئرمین نے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شہداء کے لیئے بلند درجات کی دعا کی ہے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید جوان قوم کے ماتھے جھومر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی ،دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کی بیخ کنی کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ناگزیر ہے

کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے، حملہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوئے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائک عمران علی ،سپاہی عاطف ، سپاہی انیس الرحمان، سپاہی عزیز شہید ہوئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے

Comments are closed.