جنوبی وزیرستان:دہشت گردوں کی ضلع اعظم ورسک میں چوکی پر فائرنگ،دو جوان شہید ایک دہشتگرد ہلاک
دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان کے ضلع اعظم ورسک میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ ،2 جوان شہید ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا-
باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سئیون کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا۔ جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکہ،دو جوان شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک رشید اور سپاہی رسول بادشاہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے-
آئی ایس پی آر کے مطابق 29 سال کے نائیک رشید کا تعلق ٹانک اور22 سالہ سپاہی رسول بادشاہ کا تعلق لوئر دیرسے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیاجارہا ہے۔