دہشتگردی کا مقدمہ؛ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

0
38

دہشتگردی کا مقدمہ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے.

دہشتگردی کا مقدمہ میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے.انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کرلی ہے. درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے کی، جس میں واثق قیوم عباسی کی جانب سے وکیل علی بخاری پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ٹرائل شروع ہونے پر ملزمان کو طلب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ واثق قیوم عباسی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی

بعد ازاں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے کہا کہ 26 کلو میٹر کی حکومت نےپی ٹی آئی پر درجنوں مقدمات درج کیے ہیں. موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ یہ اپنے خاندانوں کی کرپشن بچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے، جس سے شریف خاندان، آصف علی زرداری اور ان سب لوگوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ پڑ جائے گی۔

Leave a reply