باجوڑ، دہشت گردوں کا تعلیمی ادارے میں تباہی کا بڑا منصوبہ سیکورٹی اداروں نے بنایا ناکام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں تباہی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں کی جانب سے کالج میں نصب بم ناکارہ بنا دیئے گئے

دہشت گردوں کی جانب سے نجی کالج میں 26 بم نصب کئے گئے تھے اطلاع ملنے پر سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے مین لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے کالج میں لگائے گئے 26 بموں کو ناکارہ بنا دیا، بم ڈسپوزل سکواڈ باجوڑ کے انچارچ صوبیدار احسان اللہ ٹیم کے ہمراہ پہنچے اور باجوڑ کے علاقہ تحصیل خار کے عنایت قعلہ کالج میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب بم ناکارہ بنا دیئے،

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تباہی کا بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا،واقعہ کے بعد علاقے میں‌سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

قبل ازیں تین دن قبل بھی سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کیطرف سےنصب کردہ ایک دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا. باجوڑپولیس کی بم ڈسپوزل سکوارڈ کے انچارج نائب صوبیداراحسان اللہ اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتےہوئےنصب کردہ ایک دیسی ساختہ بم بروقت ناکام بنادیااور علاقہ کو بڑے تباہی سے بچالیا۔

Shares: