باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کو عام معافی دینے کا یکطرفہ فیصلہ متاثرین کی توہین ہے،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مذہبی فاشزم کو مطمئن کرنے کی پالیسی ہمیں پریشان کرے گی،دہشت گرد گروہوں کو عام معافی دینے کا یکطرفہ فیصلہ ہواتو متاثرین کی توہین ہوگی، مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی،
The unilateral decision to offer amnesty to terrorist groups within Pakistan is an insult to the thousands of victims of terrorism. Imran’s policy of appeasement to religious fascism within Pakistan as well as on our eastern & western borders will haunt us in-times to come.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 17, 2021
واضح رہے کہ وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی آئین کو تسلیم کرلے تو معافی دی جاسکتی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے ان افراد کو معاف کرنے پر غور کر سکتی ہے جو پاکستانی آئین کو تسلیم کریں اور وہ جرائم میں ملوث نہ ہوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے ملحق پاکستانی سرحد پر کوئی دباؤ نہیں ہے بلکہ وہاں امن و استحکام آگیا ہے۔انہوں نے حکومت کی جانب سے افغان عوام کے لئے انخلا کی سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے افغانستان سے انخلا میں سہولت فراہم کی جائے گی جن کے پاس مصدقہ دستاویزات ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی یہ بات کر چکے ہیں