دیکھنا ہوگا کہ کتنا پیسہ پاکستانی قوانین کے مطابق وصول کیا گیا،پی ٹی آئی وکیل

ecpkhan

دیکھنا ہوگا کہ کتنا پیسہ پاکستانی قوانین کے مطابق وصول کیا گیا،پی ٹی آئی وکیل

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیئے، انور منصور نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس کمپنی کو بینک کا آڈٹ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے اسکروٹنی کمیٹی کے اندر کوئی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نہیں تھا، اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے ایک اکاونٹ پر سنگین اعتراضات عائد کیے، اسکروٹنی کمیٹی نے غلط انداز میں پی ٹی آئی کے اکاونٹس کے بیلنس کا موازنہ کیا ہے،ہمارے پیش کردہ دستاویزات کو الیکشن کمیشن درست قرار دیکر قبول کرے، اسٹیٹ بینک سے منگوایا ریکارڈ پی ٹی آئی فنڈز وصولی کیلئے نہیں تھا پی ٹی آئی کے ڈونیشن وصول کرنے کیلئے مخصوص اکاونٹس تھے،سینٹرل فنانس کمیٹی ان اکاونٹس کو مینج نہیں کر رہی تھی غلط تاثر دیا گیا کہ اسٹیٹ بینک کا ریکارڈ پی ٹی آئی نے چھپایا ہے،دیکھنا ہوگا کہ کتنا پیسہ پاکستانی قوانین کے مطابق وصول کیا گیا،اس کیس میں ہمیں امریکہ، کینیڈا یا کسی دیگر ممالک کے قوانین کا موازنہ نہیں کرنا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے مطابق صرف پاکستانی سے فنڈنگ وصول کی جاسکتی ہے،اسکروٹنی کمیٹی نے اے سٹار ریٹڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی رپورٹ کو مسترد کیا،

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

ا اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھارت کی پالیسی کی تعریف کی

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

میں آپکی توقعات سے بھی بڑا ایکشن لونگا،چیف الیکشن کمشنر

Comments are closed.