سعد رضوی کی رہائی میں تاخیر،تحریک لبیک نے پھر دھمکی دے دی

لاہور:سعد رضوی کی رہائی میں تاخیر،تحریک لبیک نے پھر دھمکی دے دی،اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک طرف رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے تودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت کی طرف سے پنجاب حکومت کودھمکی دی گئی ہے کہ اگرانتظامیہ نے سعد رضوی کو جلد رہا نہ کیا توپھرمعاملات بگڑسکتے ہیں

اس حوالے سے انتظامیہ خصوصا سی سی پی او لاہور کو دھمکی دیتے ہوئے تحریک لبیک نے خبردار کیا ہےکہ ہٹ دھرمی کی وجہ سے نقصان کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی

مرکزی شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتےہوئے کہا گیاہے کہ اگر سی سی پی او نے ابھی آرڈر نہ دیئے تو حالات خرابی کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی

کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی حکومت کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی اور اس کا جواب پھر اسی انداز سے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اب اور ضبط نہیں رکھا جائے گا.

یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی فیصلے کی روشی میں سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

ہزاروں کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود اور حکومت کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیکن قائد محترم کے بغیر آج واپس نہیں جائیں گے

اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی تھی۔

وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا تھا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے۔

Comments are closed.