وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے لاہور کے دورے پر آئے ہوئے گلگت پریس کلب کے وفد کی ملاقات اور ظہرانہ، ظہرانے میں سیکریٹری انفارمیشن اور ڈی جی پی آر سمیت محکمے کے افسران نے شرکت کی
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حالیہ الیکشن میں عوام کو تقسیم کرنے کی اپوزیشن کی چال ناکام ہوگئی ، سی پیک گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی کی کنجی ہے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان پورے پاکستان میں یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی سیاحتی شہ رگ ہے، ترقی کے ثمرات سے سے گلگت بلتستان کے عوام کو بھی مستفید کریں گے ، سیاسی نابالغوں نے گلگت بلتستان کا الیکشن متنازع بنانے کی کوشش کی، سابق حکومت نے ملک کے اثاثے گروی رکھ کر قرض لئے وزیراعظم عمران خان سے زیادہ کوئی گلگت بلتستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا