احتیاط سب پرلازم:کروناسےبچوں کویتیم،عورتوں کوبیوہ اورگھروں کواجڑتےہوئےدیکھا:ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین

0
55

نئی دہلی :احتیاط سب پرلازم ہے:کوروناسےبچوں کویتیم،عورتوں کوبیوہ اورگھروں کواجڑتے ہوئےدیکھاہے:ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین نے دہلی کے ایک ہسپتال میں موت وحیات کے درمیان جنگ کا نظآرہ بیان کرکے دنیاکوہلا کررکھ دیا ہے ،

ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین جو نئی دہلی میں مقیم اینستھیسیولوجی کے رہائشی ہیں۔ حال ہی میں وبائی امراض کے دوران کام کرنے کی ہولناکیوں اور پریشانیوں کو شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کرنے کے لئے انسٹاگرام کا سہارا لیا ۔

نوجوان ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین نے اس بارے میں دہلی میں ہونے والی خوفناکیوں کوبیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کس طرح کورونا کے مریضوں کی بے بسیاں سامنے آرہی ہیں اوروہ کس تکلیف کےساتھ دنیا سے رخصت ہورہےہیں وہ ناقابل بیان ہے

ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ کیسے ہر منٹ درد کا مشاہدہ کرتے ہوئے ، ٹوٹ جانے کے بجائے ، وہ اپنے فرائض کی انجام دہی پر مجبور ہیں۔ پوسٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب پہلے ہی نئے کیسز کی تعداد ملک بھرمیں 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اموات کی شرح بھی بڑھتی ہی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں‌کہ "میں لوگوں کو بتا رہی ہوں کہ ان کا 22 سالہ بیٹا فوت ہوگیا ہے اس کے باوجود وہ دیگرمریضوں کوتسلیاں دے رہے ہیں کہ گھبرائیں نہیں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ،

وہ کہتی ہیں کہ پے در پے بچوں کویتیم ہوتے دیکھ کراس کی ہڈیاں ٹوٹ رہی تھیں مگروہ سوائے بے بس مریضوں کوتسلیاں دینے اوران کے لیے آخری وقت جنگ لڑنے کے اورکچھ نہیں کرسکتی تھیں‌

ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ وہ دیکھتی ہیں‌کہ کہیں مائیں فوت ہورہی ہیں تو کہیں باپ اپنے بچوں سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے جدا ہورہےہیں اورسب اپنی اولاد کے بارے میں جاتے جاتے نصحتیں کرکے دنیا سے رخصت ہورہے تھے کہ

 

"خدارا ان سے کہہ دیں کہ احتیاط کریں اوراپنی فکرکریں”

نوجوان ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ "خدارا بے بسی کی موت نہ مریں اوراحتیاط کریں اپنے لیے اوراپنے بچوں کےلیے ، احتیاط کریں اپنے ہمسائیوں کےلیے اوراحتیاط کریں اپنے اردگرد رہنےوالوں کےلیے ”

نوجوان ڈاکٹر ساندھرا سیبسٹین کہتی ہیں کہ "خدا را ماسک پہنیں ، خود بھی محفوظ رہیں اوراپنے سے محبت کرنے والوں کو بھی اس جان لیوا کورونا سےبچائیں "

Leave a reply