دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ، فردوس عاشق اعوان

0
36

دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی

باغی ٹی وی :معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کر دو قومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے، بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں، لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے، آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے، اقلیتیں تباہ حال ہیں اور معاشرہ منقسم ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں مزید فسادات کی افواہوں سے افراتفری، نالوں سے مزید 4 لاشیں برآمد، تعداد 50 ہوگئی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات سے متاثرہ علاقوں گوکل پوری، شیوویہاڑ کےنالوں سے مزید 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جن میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔

Leave a reply