صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کیھیپ کی ترسیل
اسلام آباد؛ 22 جولائی 2020: صوبوں کوطبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی گیارویں کیھیپ کی ترسیل صوبہ سندھ کو آج سامان ارسال کر دیا گیا. سندھ کو مختلف اقسام کے3 لاکھ 20 ہزار 426 فیس ماسک دئیے گئے.ان ماسک میں این 95، کے این 95 اور سرجیکل ماسک شامل ہیں.سندھ کو ایک لاکھ 46 ہزار 972 حفاظتی سوٹ اور ایک لاکھ 85 ہزار447 میڈیکل گاؤن بھی دیئے گئے.2 لاکھ 20 ہزار93 جوڑے سرجیکل دستانے اور 34 ہزار 688 سرجیکل کیپس بھی دی گئیں.ایک لاکھ 40 ہزار حفاظتی عینکیں اور 25ہزار 468 فیس شیلڈز بھی سامان میں شامل.سندھ کو 20 ہزار 289 شوز کور اور 3 ہزار 797 پلاسٹک بوٹ بھی دیئے گئے. پنجاب، آزادکشمیر اور جی بی کو بھی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی ترسیل جاری ہے. ترجمان این ڈی ایم اے