مزید دیکھیں

مقبول

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے 13...

اوکاڑہ: وزیر علی شاہد کے بیٹے کی ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)پاکستان مسلم لیگ ن...

یمنی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ،38 ہلاک،100 سے زائد زخمی

یمن میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں کم...

چورآگئےاب ہمارے ملک کا کیا بنےگا؟دنیا بھر میں پاکستانیوں کا عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ

میلبرن : چورآگئےاب ہمارے ملک کا کیا بنےگا؟دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کا عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ ،اطلاعات کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرے شروع کردئیے۔

 

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1513124575470571523

ادھر اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھرمیں موجود پاکستانی پردیسیوں نے کہا ہے کہ وہ شہبازشریف ، نوازشریف ، زرداری ، فضل الرحمن اور دیگر پاکستان دشمن سیاسی رہنماوں پر اعتبار نہیں کرتے ، یہ سب چور ہیں اور اوورسیز پاکستانی اپنا روپے پیسہ اس وقت تک پاکستان نہیں بھیجیں گے جب تک شہبازشریف جیسے افراد کا ملک کے اقتدار پر قبضہ ہے

تفصیلات کے مطابق اووسیر پاکستانی عمران خان کی حمایت میں نکلنے لگے ہیں، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

مظاہرے میں شریک اووسیز پاکستانیوں نے ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔

خواتین کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی، کئی پاکستانیوں نے ’’بھکاری کبھی لیڈر نہیں بن سکتے‘‘والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

 

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1513123509702172675

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔