ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزاء کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی نااہلی کے سبب لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کیسسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے شہریوں کو اس موضی مرض سے بچایا تھا۔حکومت کی نالائقی کے باعث ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 90 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,082 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں

رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 905 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں -صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض داخل ہیں۔
جو کہ حکومت کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت صرف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔ ڈینگی کے پھیلاؤ سے عوام میں شدید تشویش اور غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔ڈینگی کے خلاف صرف زبانی مہم کی بجائے عملی کام کیا جائے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچایا جائے

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے تاہم پنجاب میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا ہے اور اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے-

لاہور میں ہوئی حالیہ بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہونے کی سبب لاہور ڈینگی کی وبا ٹیزی سے پھیل رہی ہے ۔ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اور محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ورونا سے بچاو کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاو کے لئے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھر اور گلی محلے کو صاف رکھیں بارش کے بعد فوری نکاسی آب کا بندوست کریں کیوں کہ کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر پیدا ہوتا ہے۔

Shares: