پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،صوبے بھرمیں ڈینگی کے180 نئے مریضوں کے ساتھ کل تعداد 3125 ہوگئیصوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید180کیسز سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں مجموعی طورپر3125افراد متاثر ہوئے ہیں،پشاور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1793تک پہنچ گئی ہے،جبکہ پشاورمیں 96نئے کیسز میں رپورٹ ہوئے ہیں،395متاثرہ افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔متاثرہ افراد میں سے25مریضو ں کوعلاج کے بعد فارغ کردیاگیا ہے۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں 86نئے کیسیز کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد3125ہوگئی ہے جبکہ ،مردان سے 29،ہری پور 19،خیبر 15 اورنوشہرہ سے 8 کوہاٹ میں 6،بٹگرام سے7،مانسہرہ سے 9،ڈی آئی خان سے4 اورایبٹ آبادسے 4نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔