لاہور: ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاعات کے مطابق ملک کےمختلف شہروں میں ڈینگی پھیلنےلگا،اسپتال بھرگئے۔حکومت مناسب اقدامات نہ کرسکی۔اسپرے میں تاخیر،گندگی کےڈھیراور سہولیات کےفقدان نےمرض کوپھیلنے کا موقع فراہم کردیا۔
سندھ کے حوالے سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں برس ڈینگی سےمرنیوالوں کی تعداد7ہوگئی۔ کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ افرادکی تعداد1400سےزائد ہوگئی جبکہ سندھ بھرمیں ڈینگی سے1532افراد متاثرہوئے۔
صوبہ کے پی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پشاورمیں روزانہ تقریباً100مریض ڈینگی کی شکایت کے ساتھ اسپتالوں میں آنےلگے۔اب تک 1200سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں68مزیدشہری ڈینگی بخارمیں مبتلاہوگئے۔ شہربھرمیں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1065ہوگئی۔
صوبہ پنجاب میں لاہورمیں3مریضوں میں ڈینگی وائرس کاانکشاف ہوگیا، رواں سال ڈینگی کےمریضوں کی تعداد20ہوگئی۔ بہاولپور میں ڈینگی کے تین کیسزسامنے آگئے۔ مظفرگڑھ میں دو، رحیم یارخان میں ایک اور ڈی جی خان میں بھی اب تک ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے، ملتان اورجنوبی پنجاب میں ڈینگی ٹیموں کوپھرمتحرک کردیاگیا ہےصوبہ بلوچستان کے حوالے سے بھی ایسی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کچھ علاقوں سے ڈینگی سے کچھ افراد متاثر ہوئے ہیں .