اسلام آباد ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھا گیا ، ملک میں ڈینگی کی صورت میں نئی آزمائش نے پریشان کردیا ، اطلاعات کےمطابق جڑواں شہروں میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہوگیا۔ 24گھنٹوں کے دوران مزید 100سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اسپتالوں میں گزشتہ روز سے اب تک ڈینگی کے مزید 33 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 645 ہوچکی ہے۔

صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 75نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں

Shares: